Common frontend top

ڈاکٹر محمد سلیم شیخ


یہ طرز سیاست آخر کب تک !


گزشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ ( نواز ) کے صدر شہباز شریف نے ایک حکمنامہ کے ذریعہ نواز شریف کی بیٹی اور اپنی بھتیجی مریم نواز کو جماعت کا سینئر نائب صدر نامزد کردیا ہے۔انہیں جماعت کی تنظیم سازی کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔ اس تبدیلی سے یہ تاثر بھی لیا جارہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں کامیابی ( اگر ملی تو) کے بعد وہ حکومت میں اہم منصب کی امیدوار ہو نگی۔ پاکستان سیاسی جماعتیں جو جمہوریت کے نام پر سیاست کرتی ہیں اور حکومت حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہو جاتی ہیں
پیر 09 جنوری 2023ء مزید پڑھیے

جمہوری سیاست کے تقاضے

بدھ 04 جنوری 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
پاکستان میں جمہوری سیاسی اداروں کی کارکردگی کو عموماــــــتنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔اس تناظر میںطاقتور اسٹیبلشمنٹ ( انتظامی اور عسکری اشرافیہ ) کی موجودگی اور اس کے موثر دبائو کو بنیاد ی رکاوٹ کے طورپر پیش کیا جاتا ہے۔اویہ کچھ غلط بھی نہیں۔تاہم سیاسی اداروں کی قابل تنقید کارکردگی کی ساری ذمہ داری اسٹیبلشمنٹ پر ڈالنا مکمل حقیقت نہیں۔ سیاسی اداروں کی ناقص کارکردگی کے لئے سیاست دان بھی کسی طرح بری الذمہ نہیں ہو سکتے ۔جمہوری سیاسی اداروں کی بہتر کارکردگی کے لئے سیاست دانوں کے رویوں ، جمہوری اداروں سے
مزید پڑھیے


کہانی تو وہی پرانی ہے !!

هفته 31 دسمبر 2022ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
ایک اخبار کو دئیے گئے انٹرویو کے مطابق صدر مملکت جناب عارف علوی نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ 2018ء کے انتخابات کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی میں اس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدد شامل تھی، اسی طرح سینٹ کے انتخابات کے موقع پر بھی وہ اثر انداز ہوئے ۔ ( اگرچہ ایوان صدر کے ترجمان کی جانب سے اس بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر اور توڑ مروڑ کر پیش کئے جانے کا روایتی جواز دیا گیاہے) مگر اس کے باوجود جو بات کہی گئی ہے وہ
مزید پڑھیے


خسارے میں مگر کون !!

بدھ 28 دسمبر 2022ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
اسمبلیاں تحلیل ہونی چاہئیں یا نہیں ،پہلے پنجاب اسمبلی ہو یا خیبر پختون خوا کی یا دونوں ایک ساتھ تحلیل ہوں۔قومی اسمبلی کے اراکین اسپیکر کے سامنے اپنے استعفوں کی تصدیق کے لئے اجتماعی طور پر جائیں گے یا الگ الگ انفرادی حیثیت میں پیش ہو ں گے۔چوہدری پرویز الہی کو اعتماد کو ووٹ پہلے لینا ہے یاعدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ پہلے ہوگی۔ گورنر پنجاب کا وزیر اعلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اختیار ہے یا نہیں ۔پنجاب ہائی کورٹ نے پرویز الہی کوجو مہلت دی ہے
مزید پڑھیے


معاشی ایمرجنسی کے نفاذ کی ضرورت

هفته 24 دسمبر 2022ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
گزشتہ روز وزیر دفاع جناب خواجہ محمد آصف نے حکومت کی جانب سے توانائی بچت کے سلسلے میں کچھ فیصلوں کا اعلان کیا ہے۔ جن کے مطابق کاروباری مراکز اور ریسٹورنٹ کو رات آٹھ بجے تک جب کہ شادی ھال رات دس بجے تک بند کئے جانے کی تجاویز شامل ہیں ۔ اسی کے ساتھ کچھ اور بھی اقدامات اس بچت مہم میں تجویز کئے گئے ہیں ۔بادی النظر میں اس اعلان میں کئے گئے بیشتر فیصلے وقت کی اہم ضرورت ہیں ملک کی موجودہ معاشی صورت حال کی بہتری کے لئے یہ فیصلے اور اسی طرح کے مزید فیصلوں
مزید پڑھیے



معیشت کی سیاسی اہمیت

بدھ 21 دسمبر 2022ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
معاشی دائرۂ عمل میں کی جانے والی مسابقتی سرگرمیوں نے انسانی سماج کی نہ صرف ضروریات تبدیل کر دی ہیں بلکہ ٹیکنا لوجی کی تیز رفتار ترقی اور بدلتی جہات کے نتیجے میں اقدار زیست بھی مقامی حدود و قیود سے نکل کر اب عالمی تقاضوں کے مطابق تشکیل پارہی ہیں ۔عالمی تمدن کی اس نمو میں معیشت کو کلیدی اہمیت اور حیثیت حاصل ہے۔زرعی اور صنعتی پیداوار کے لئے نت نئی منڈیوں کی تلاش ،تجارتی کمپنیوں کی فراوانی اور خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی موجودگی اور زیادہ سے زیادہ منڈیوں پر گرفت کی کوششوں کے نتیجے
مزید پڑھیے


جب پاکستان دو لخت ہوا

جمعرات 15 دسمبر 2022ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
16 دسمبر1971 جب پاکستان دو لخت ہوا تو اس کے قیام کو محض 23 سال ہی ہوئے تھے ۔اتنے کم عرصے میں کسی ریاست کا یوں ٹوٹ جانا سیاسی تاریخ میں ایک تاسف انگیز ، تجزیہ طلب اور سخت احتساب کا واقعہ سمجھا جا تا ہے۔ اور اس کے اسباب و محرکات کا گہرے غور و فکر کے ساتھ جائزہ لیا جاتا ہے تاکہ آ ئندہ اس سے محفوظ رہنے کی حکمت عملی اختیار کی جاسکے ۔ بد قسمتی سے پاکستان میں اس المناک و اقعہ پر ایسا نہیں ہو سکا۔ ایک کمیشن جسٹس حمود الرحمان کی سربراہی میں
مزید پڑھیے


تاریخ کی درستی

جمعرات 08 دسمبر 2022ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے الوداعی خطاب میں جہاں کچھ اعترافات کئے وہاں انہوں نے قوم سے کچھ شکوہ بھی کیا ۔انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ فوج پاکستان کے سیاسی معاملات میں دخل اندازی کرتی رہی ہے تاہم پچھلے سال فروری سے فوج نے خود کو سیاسی معاملات سے علیحدہ رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔اسی کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس بات کا شکوہ کیا کہ قوم نے سابقہ مشرقی پاکستان میں خانہ جنگی کے دوران
مزید پڑھیے


بحرانوں میں گھری سیاست

هفته 03 دسمبر 2022ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
ایک بار پھر پاکستان سیاسی بحران کی زد میں ہے ۔ اس سال اپریل میں جب تحریک عدم اعتماد کے ذریعہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت ختم ہوئی تب سے عمران خان نے اپنی احتجاجی سیاست سے ملک میں ایک غیر یقینی کیفیت اور سیاسی اضطراب پیدا کر رکھا ہے۔ان کی جانب سے اختیار کردہ نت نئے بیانیوں سے ملک مسلسل سیاسی بحران میں ہے ۔پہلے امریکی سائفراور غیر ملکی سازش کا بیانیہ،پھر امپورٹڈ حکومت کی طعنہ زنی،اس کے بعد فوج کے سپہ سالار کی تعیناتی میں میرٹ کا شور،اور اب قومی اسمبلی کے بعد پنجاب اور خیبر پختون خوا
مزید پڑھیے


پاکستان مسلم لیگ (نواز) کا سیاسی مستقبل…(2)

جمعرات 01 دسمبر 2022ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
2018 میں عمران خان کی حکومت کے قیام کے بعد ان پر ایک بار پھر ابتلا کا دور شروع ہوا ، جیل گئے اور پھر بیمار ہوئے ۔ نومبر 2019 میں انہیں عدالت سے ضمانت پر علاج کے لئے لندن جانے کی ا جازت ملی ۔ اب 2022 کا نومبر بھی شروع ہو چکا ہے وہ اب بھی ملک سے باہر ہیں علاج تو ایک بہانہ تھا وہ ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ کے تعاون اور مدد سے خود کو مزید کسی ابتلا اور مشکل سے بچانے میں کامیاب ہوگئے اور ایک بار پھر ان کے اندر کا تاجر
مزید پڑھیے








اہم خبریں