Common frontend top

ڈاکٹر محمد سلیم شیخ


زمانہ نہیں، ہم بدل رہے ہیں


زمانہ بدل گیا ہے! یہ وہ الفاظ ہیں جو ہم اکثر کوئی غیر متوقع خبر یا واقع دیکھ کر اپنے دل یا اپنی زبان سے دہراتے ہیں اور آگے بڑھ جاتے ہیں۔گزشتہ چند برسوں کو یاد کریں تو ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ ایسی خبریں اور واقعات ہمیں تواتر کے ساتھ پیش آ رہے ہیں،خاص طور پر پاکستان،اسلام اور ہماری معاشرتی روایات کو لے کر۔پہلے پہل اگر یہ خبر سنتے تھے کہ احادیث مبارک کو سکولوں کی کتابوں سے حذف کر دیا گیا ہے یا اصحابہ کرامؓ اور مشاہیر اسلام کے متعلق اسباق کو ’’ مغربی ہیروز‘‘ کے متعلق
بدھ 23  اگست 2023ء مزید پڑھیے

پاکستان کی غیر مطمئن پڑوسی ریاستیں !

اتوار 20  اگست 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
پاکستان ساتویں ایٹمی طاقت اور آبادی کے اعتبار سے پانچویں بڑی مملکت ہے ۔بیش بہاء قدرتی وسائل اور جغرافیائی محل وقوع کے باعث اس کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔بلند و بالا پہاڑ، سمندری ساحل، دریا ،جھیلیں،زراعت کے لئے لاکھوں ہیکٹر زرعی زمین اور چار موسموں کا تنوع اسے ریاستوں کے مابین منفرد و ممتاز کر دینے کے لئے کافی ہے۔مگر ستم ظریفی یہ ہے کہ اتنے شاندار وسائل کی موجودگی کے باوجود اقوام عالم میں پاکستان کی حیثیت اور مقام وہ نہیں ہے جو اسے حاصل ہونا چاہیئے۔اقوام عالم میں اہمیت کے لئے ضروری ہے کہ ریاست کی داخلی سلامتی
مزید پڑھیے


ترقی کی سمت درست قدم!!

جمعه 18  اگست 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
گزشتہ دنوں قیام پاکستان کی 76 ویں سالگرہ تھی اور اسی روز نگراں وزیر اعظم نے اپنے عہدے کا حلف بھی لیا ۔وفاق اور صوبوں میں نگراں حکومتوں کے قیام کا مقصد آئندہ نوے روز میں نئے انتخابات کے عمل کی نگرانی اور روز مرہ حکومتی امور نمٹانا ہوتا ہے ۔لیکن اس بار قیاس یہ کیا جارہا ہے کہ ملک کو درپیش گھمبیر معاشی اور سیاسی صورتحال کے باعث نگراں حکومتیں نوے روز تک محدود نہ رہ سکیں اور انتخابات نومبر کے بجائے اگلے سال فروری میں ممکن ہو سکیں۔پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تو صوبائی انتخابات
مزید پڑھیے


حیرت کدہ ہے یہ جہان سیاست !!

بدھ 16  اگست 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
’’ تیس سال سے اسٹیبلشمنٹ کی آنکھ کا تارا ہوں اور اس بات پر مجھے فخر ہے ۔‘‘ یہ بیان گزشتہ روز سابق ہو جانے والے وزیر اعظم شہباز شریف کا ہے جو تقریبا سولہ ماہ اتحادی حکومت کے سربراہ رہے ہیں اور اسمبلی کی مدت کی تکمیل پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں۔ کاش شہبازشریف ایک سیاستدان کی حیثیت سے یہ کہتے کہ میں عوام کی آنکھوں کا تارا ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے تو مجھ سمیت عوام کے لئے بھی یہ باعث ا فتخار ہوتا تاہم وہ ا س سچائی کے جرا ت مندانہ اظہار
مزید پڑھیے


مردم شماری اورشفافیت کا سوال ؟

جمعه 11  اگست 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
ایک خبر کے مطابق گورنر سندھ کی کوششوں سے کراچی کی آبادی دو کروڑ تسلیم کرلی گئی ہے۔ترجمان نے گورنر سندھ کی ان کوششوں سے بھی آگاہ کیا جو اس سلسلے میں گورنر کی جانب سے کی گئیں۔یہ خبر یا شاید خوشخبری اہل کراچی کے لئے کسی قدر اطمنان کا باعث ہو۔ تاہم اس سے مردم شماری کے طریقہ ء کار اورنتائج سے متعلق بہت سارے سوالات جنم لیتے ہیں۔( اگرچہ اس سے متعلق سوالات اور شبہات تو ہمیشہ ہی موجود رہے ہیں) 2017 میں کی جانے والی مردم شماری میں کراچی
مزید پڑھیے



سماجی اقدار کا انحطاط اور ریاست سے کمزور ہوتا تعلق !

پیر 07  اگست 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
کراچی کی مصروف اور اہم سڑک شاہراہ فیصل پر ٹریفک حسب معمول رواں دواں تھا ۔ایک چمکتی ہوئی لمبی سیاہ کار کا شیشہ نیچے ہوا اور ایک شاپر گاڑی سے باہر سڑک پر اچھال دیا گیا ۔شاپر میں موجود کیلے کے چھلکوں اور مختلف قسم کے ریپرز صاف ستھری سڑک پر بکھر گئے ۔گاڑی فراٹے بھرتی ہوئی آگے بڑھ گئی اور اس میں موجود مرد و خواتین کے اس سڑک سے لاتعلقی کے نشانات پیچھے ر ہ گئے۔ پاکستا ن کے سب سے بڑے شہر میں اس طرح کا سماجی رویہ حیرت انگیز حد تک افسوس ناک ہے ۔ یہ
مزید پڑھیے


آئینی راستہ ہی درست راستہ!

هفته 05  اگست 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
ا س سال اگست کی بارہ تاریخ کو موجودہ اسمبلیوں کی مدت تمام ہورہی ہے۔ اگر اسمبلیاں اپنی مدت تک قائم رہتی ہیں تو پھر ساٹھ روز میں انتخابات کے ذریعہ نئی اسمبلیاں تشکیل پائینگی اور اگر اس سے پہلے وزیر اعظم اسمبلیاں برخواست کرتے ہیں تو پھر انتخابات نوے روز میں کرانا آئین کا تقاضہ ہے۔کسی بھی جمہوری سیاسی نظام کے تسلسل کے لئے یہ صورتحال آئین میں بالکل واضح طور پر موجود ہوتی ہے اور اس پر عمل کرنا ناگزیر سمجھا جاتا ہے مگر شاید پاکستان میں ایسا کرنا
مزید پڑھیے


وعدے، نعرے اور جمہوری سیاست

منگل 01  اگست 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
یہ الیکشن کا سال ہے مگر سیاسی فضا پر غیر یقینی چھائی ہوئی ہے ۔جو سیاسی جماعتیں حکومت میں شامل ہیں وہ ملک کی موجودہ معاشی صورت حال میں کئے جانے والے مشکل فیصلوں کے باعث عوام کا سامنا کرنے میں تذبذب کا شکار ہیں۔اور جو سیاسی جماعتیں حکومت سے باہر ہیں،ان کے پاس بھی کوئی واضح پروگرام نہیں ہے کہ مشکلات کے بھنور میں پھنسی اس ریاست کو کیسے نکالنا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کے لئے جینا مشکل کر رکھا ہے۔ ایسے میں عوامی حمایت کے حصول کے لئے سیاسی جماعتوں کے پاس
مزید پڑھیے


پاکستان کی ترقی کا راستہ

اتوار 23 جولائی 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
اپنے متنوع جغرافیائی اور انسانی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود پاکستان کی معاشی اورسماجی ترقی ایک ادھورا خواب بنی ہوئی ہے۔ پچھتر سال سے ریاست کی معیشت ،سیاست اور سلامتی کے مسائل کسی بھی طرح حل ہونے میں نہیں آرہے ہیں ۔ تقسیم کے وقت کے مسائل کا بوجھ ریاست آج تک نہیں اتار سکی ۔حکمرانوں کی بد انتظامیوں ،سیاسی افراتفری اور غیر یقینی حالات کے باعث پاکستان کا معاشی مستقبل عالمی مالیاتی اداروں کے ہاتھوں یرغمال ہو چکا ہے ۔پاکستان کی معاشی صورتحال کی خستہ حالی ( بد حالی) ریاست پر واجب الادا قرضوں کے اعداد و
مزید پڑھیے


’’ہم نے جو بھلادیا‘‘

منگل 18 جولائی 2023ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
پاکستانی سیاست میں ہونے والے واقعات اپنی نوعیت اور ترتیب کے اعتبار سے ایک دلچسپ تاریخ رکھتے ہیں ۔ سیاسی حکومت ہو یا عسکری اقتدار، صدارتی نظم حکومت ہو یا پارلیمانی جمہوریت ۔ سیاسی واقعات کے اسباب منظر پر کچھ اور ہوتے ہیں اور پس منظر پر ان کے محرکات اور مقاصد کچھ اور ۔پاکستان کی سیاست میں یہ روایت کہ ’پانی کو اتنا گدلا رکھا جائے کہ کچھ بھی واضح نہ ہو سکے ‘ ہمیشہ پختہ رہی ہے۔ حقائق تک عوام کی رسائی کے خوف نے پاکستان کی سیاسی اور
مزید پڑھیے








اہم خبریں