Common frontend top

سعدیہ قریشی


مایوس کن نتائج


سندھ کے بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی جیت میرے جیسے عام بندے کو سمجھ نہیں آرہی۔گزشتہ پندرہ سال سے پیپلز پارٹی سندھ پر حکمران ہے۔صوبے کی حالت یہ ہے کہ 70 فیصد لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں۔ لاڑکانہ جہاں بھٹو خاندان تقریبا ڈھائی سو سال سے کسی نہ کسی صورت حکمران رہا ہے وہاں سیکڑوں بچے جن کی عمریں شیرخوارگی سے لے کر سات آٹھ سال تک تھیں ، پر اسرار طور پر جان لیوا وائرس ایچ آئی وی کے کیریئر نکلے۔میں نے اس وقت بھی کالم تھا ،جس کا عنوان تھا : اب ہر گھر
بدھ 18 جنوری 2023ء مزید پڑھیے

غریب وطن سخت مشکل سے دوچار ہے

جمعه 13 جنوری 2023ء
سعدیہ قریشی
ادارتی صفحے پر سیاست اور حالات حاضرہ کے "ہائی پروفائل "مسائل پر بات ہوتی ہے۔سیاست کا یہ تماشہ دہائیوں سے اسی طرح جاری ہے۔ ہر نوع کی اشرافیہ ارباب اختیار واقتدار کے مفادات کا تحفظ اس مظاہر سیاسی عدم استحکام اور معاشی زوال پذیری میں بھی ابھی ٹائم رہتا ہے۔ نقصان سفید پوش پاکستانی کا ہو رہا ہے جس کی چنگیر سے روٹی بھی چھینی جا چکی۔پاکستان میں غربت کی شرح بلامبالغہ ساٹھ ستر فیصد تک تجاوز کر چکی ہے۔غریب وطن سخت مشکل سے دوچار ہے۔خوفناک مہنگائی ہاتھوں میں ریت کی طرح پھیلتی ہوئی آمدنی کے ساتھ زندگی
مزید پڑھیے


روبن شرما: چار اندرونی اثاثے……(2)

بدھ 11 جنوری 2023ء
سعدیہ قریشی
روبن شرما کہتا ہے کہ صحت وہ سنہرا تاج ہے جو بیماروں کو صحت مند افراد کے سروں پر چمکتا دکھائی دیتا ہے۔ اسی لیے تیسری اندرونی ایمپائر جس کی حفاظت کرنا ایک کامیاب زندگی کے لیے از حد ضروری ہے وہ ہے ہماری جسمانی صحت کا پورا نظام۔ جسے روبن شرما ہیلتھ سیٹ کا نام دیتا ہے۔ اچھی صحت کا مطلب ہے کہ پورا دن کام کرنے کے دوران آپ کی توانائی بحال رہے۔ زندگی کے اتار چڑھاو میں بھی آپ ذہنی دباؤ سے دور پر عزم رہیں۔ مثبت سوچیں۔ آپ کا
مزید پڑھیے


چار اندرونی اثاثے کیا ہیں

اتوار 08 جنوری 2023ء
سعدیہ قریشی
ممتاز پرسنل گروتھ ایکسپرٹ روبن شرما کہتا ہے کہ مائنڈ سیٹ کے علاوہ تین اور سیٹ ایسے ہیں جن پر توجہ دینا زندگی میں مکمل کامیابی کے لیے ضروری ہے ۔ روبن شرما نے انسانی ترقی ،خوشحالی، تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار اور زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے انسان کے چار ذاتی اثاثوں کا شاندار اور ہمہ جہت نظریہ پیش کیا جسے وہ interior Empires Four کا نام دیتا ہے۔وہ کہتا ہے کہ آپ خواہ کوئی بھی ہوں ایک پروفیشنل ، کوئی طالب علم ہیں یا گھر میں بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہوئی ہاوس وائف۔ اگر آپ اپنے
مزید پڑھیے


own your morning ,elevate your life

جمعه 06 جنوری 2023ء
سعدیہ قریشی
روبن شرما کینیڈین شہری ہے وہ دنیا کے پہلے پانچ موٹیویشنل سپیکر اور لائف گروز میں شمار ہوتا ہے۔وہ پندرہ بیسٹ سیلنگ کتابوں کا مصنف ہے۔روبن شرما بزنس ٹریننگ انٹرنیشنل کا سی سی او ہے۔دنیا بھر میں سفر کرتا ہے لوگوں کو اپنے لیکچر سے انسپائر کرتا ہے۔جہاں دنیا بھر کے فائیو اے ایم کلب اس کی بیسٹ سیلنگ کتاب ہے گزشتہ برس 2022 میں یہ کتاب میں نے پڑھی ہے۔ اگرچہ پہلے کی خریدی ہوئی تھی مگر تفصیل سے نہیں پڑھا تھا، پڑھنے کے بعد اندازہ ہوا کہ اس میں کیا کچھ ہے جو آپ کی زندگیوں
مزید پڑھیے



بگڑی ہوئی صورت کب بہتر ہوگی

بدھ 04 جنوری 2023ء
سعدیہ قریشی
اسوقت جب ہمارا میڈیا دنیا بھر میں نئے سال پر ہونے والے جشن اور آتش بازی کے رنگارنگ پیکج دکھا رہا تھا اس وقت پچاس سے ساٹھ فیصد پاکستانیوں کے سامنے سب سے اہم سوال یہ تھا کہ خطرناک انداز میں مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سامنے ان کی تیزی سے سکڑتی ہوئی آمدنی اور مشکل تر ہوتی زندگی کے مسائل کا ادراک ان سیاستدانوں کو آخر کب ہوگا۔غریب پاکستانیوں کا ایک طبقہ تو اب ایک وقت کی ڈھنگ کی روٹی بھی کھانے کے قابل نہیں رہا۔مخدوش ترین معاشی صورتحال میں بھی پی ڈی ایم کے حکومتی بندوبست میں
مزید پڑھیے


رہے نام اللہ کا!!

اتوار 01 جنوری 2023ء
سعدیہ قریشی
سال کے آخری چمکتے ہوئے سورج کو میں نے کتنے ہی شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں پر چمکتے ہوئے دیکھا۔ اس وقت سورج بھیرہ اور اس کے نواح پر اپنی کرنیں انڈیل رہا ہے۔یہ کالم جب آپ پڑھیں گے تو نئے سال کا سورج طلوع ہو چکا ہوگا میں یہ کالم سفر کے دوران لکھ رہی ہوں ۔اس بار آخری چند دن دسمبر کے سفر میں گزرے۔۔سفر ایک طرح کا catalyst ہے جو کئی پرانی یادوں اور پرانے منظروں کو جگادیتا ہے اور یہ سفر اگر سال کے آخری دن میں ہو تو بہت سے منظر ،خیال اور چہرے کہنگی
مزید پڑھیے


سال کے آخری دن ایک خط اپنے نام لکھیں

جمعه 30 دسمبر 2022ء
سعدیہ قریشی
آج ایک کام کریں کہ سال کے اختتام پر ایک خط اپنے آپ کو لکھیں اور دیانت داری کے ساتھ اپنے پورے سال کا جائزہ لیں آپ نے سال کیسے گزارا۔آپ جو کوئی بھی ہیں کوئی افسر،کوئی کاروباری,استاد، خاتون صرف گھر کا بوجھ اٹھانے والی یا دوکشتیوں کی سوار ورکنک لیڈی، منزل پر پہنچنے کے خواب دیکھنے والا طالب علم یا پھر نوجوان پروفیشنل، کوئی تخلیق کار،لکھاری ،صحافی یا کوئی انٹر پیونیور آج ایک خط اپنے نام لکھیں اور گزرے ہوئے سال کا دیانت داری سے جائزہ لیں۔ آپ نے سال 2022 میں اپنے وقت کی کتنی قدر
مزید پڑھیے


طالبان خواتین پر علم کے دروازے بند کرنے کا فیصلہ واپس لیں

اتوار 25 دسمبر 2022ء
سعدیہ قریشی
مینا خان کابل یونیورسٹی میں پڑھاتی ہیں اپنا حقیقی نام انہوں نے عدم تحفظ کے پیش نظر بدل رکھا ہے ان کا کہنا ہے لڑکیوں پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کا طالبان کا فیصلہ بہت خوفناک ہے۔وہ کہتی ہیں کہ میری طالبات بہت پریشان ہیں اوروہ اپنے مستقبل کے بارے میں بے یقینی کا شکار ہیں یہ لڑکیاں بہت قابل اور لائق ہیں۔ جو سوشل سائنسز اور ٹیکنالوجی میں علم حاصل کرکے اپنے مستقبل کو سنوارنا چاہتی ہیں ان کی آنکھوں باشعور اور خوبصورت زندگی کے بہت خواب ہیں وہ جہالت کی تاریکی میں نہیں رہنا چاہتی وہ احتجاج
مزید پڑھیے


میرا زمانہ میری کہانی

جمعه 23 دسمبر 2022ء
سعدیہ قریشی
ماہ پارہ صفدر ان نیوز ریڈرز میں سے ہیں، جو اسی کی دہائی میں ٹی وی سکرین کا حصہ بنی اور آتے ہی اپنی پروقار شخصیت اور انداز تکلم کی بنیاد پر چھا گئیں۔پاکستان کے ان گنت گھرانوں کی طرح ہمارے گھر بھی ان کا نام بہت جانا پہچانا اور پسندیدہ تھا ، یہاں تک کہ میری بڑی بہن کی تیسری بیٹی کا نام انہی کے نام پر ماہ پارہ رکھا گیا جو ابو جان نے تجویز کیا۔میرا زمانہ میری کہانی ماہ پارہ صفدر کی خود نوشت ہے ۔اسّی کی دہائی میں ٹیلی ویژن دیکھنے والے ماہ پارہ صفدر کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں