Common frontend top

سعدیہ قریشی


اصل کام یہی ہے


منو بھائی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں کہ ان کے ماموں ظہور نظر جب بھی لاہور آتے ان کی جیب مختلف طرح کی پرچیوں سے بھری ہوتی تھی ان پرچیوں پر دکھی لوگوں کے مسائل لکھے ہوتے ۔ اکثر کے لیے وہ منو بھائی سے کہتے کہ ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔ ایک دفعہ منو بھائی نے زچ ہو کر کہہ دیا کہ ماموں چھوڑو کس مصیبت میں پڑے رہتے ہو آرام سے نظمیں لکھو ،شاعری کرو ،ان غریب لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے نہیں ہوتے۔ ماموں
اتوار 05 مارچ 2023ء مزید پڑھیے

کرپشن کے خرابے میں مزدور کی دیانت والی بیٹی!

جمعه 03 مارچ 2023ء
سعدیہ قریشی
یہ تحصیل کوٹ ادو کی بستی درکھان والا سکول کی تیسری جماعت کی بچی رابعہ اور اس کے غریب گھرانے کی ایمانداری کی آنکھیں نم کر دینے والی کہانی ہے۔ اس سکولکی میڈم محترمہ شبانہ فیض کا کردار بھی بہت اہم ہے۔میری محترمہ شبانہ سے بات ہوئی اور آپ یقین کریں میری صبح خوشگوار ہوگئی میں بنیادی طور پر جذباتی روح ہوں زیادہ شکر ، خوشی اور حیرانی میں بھی میری آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔کہانی انہی اسکول کیہیڈ مسڑس محترمہ شبانہ فیض کی زبانی سنیے۔ کچھ روز پیشتر ان کے پاس بستی کی ایک خاتون آئی
مزید پڑھیے


تخلیقی افراد کیسے ہوتے ہیں؟

بدھ 01 مارچ 2023ء
سعدیہ قریشی
تخلیقی انسان ہمیشہ خود شناسی کے احساس سے بھرا ہوتا ہے۔اس کے اندر شعور ذات ، شعور زندگی اور شعور جمالیات عام لوگوں سے زیادہ ہوتا ہے۔ اپنی ذات کے اظہار کی خواہش اسے بے چین رکھتی ہے ۔ یہ خواہش کبھی لفظوں کی صورت میں جلوہ گر ہوتی ہے، کبھی اظہار کی خواہش رنگوں کے ذریعے کینوس پر اترتی ہے، کبھی کوئی کہانی بنتا اور موسیقی کی دھنیں بناتا ہے غرض ملکہ اظہار ذات کے لیے کوئی نہ کوئی راستہ اختیار کرتا ہے۔ یہاں تک کہ تخلیقی روح رکھنے والی عورت اگر باورچی خانے میں بھی کام کرے گی
مزید پڑھیے


زبانوں کے تنوع میں زندگی ہمکتی ہے

اتوار 26 فروری 2023ء
سعدیہ قریشی
مولانا شبلی نعمانی روم ، مصر و شام کے سفر نامے میں مسٹر آرنلڈ کا ذکر کرتے ہیں جو مدرسہ العلوم میں فلاسفی کے پروفیسر تھے۔ مصر اور روم کا سفر انہوں نے پروفیسر آرنلڈ کی معیت میں کیا۔ مولانا شبلی نعمانی ان کے تعارف میں لکھتے ہیں کہ مسٹر آرنلڈ سے میں نے فرنچ زبان سیکھی۔طویل سمندری سفر کے دوران وقت گزاری کے لیے مسٹر آرنلڈ نے عربی سیکھنا شروع کر دی تھی۔کہا جاتا ہے کہ آپ جتنی زبانیں سمجھتے ہیں آپ کے بدن میں اتنی روحیں موجود ہیں۔ زبان صرف حرف اور لفظ کا مجموعہ
مزید پڑھیے


سانحہ بارکھان:بدن ہارے لوگ

جمعه 24 فروری 2023ء
سعدیہ قریشی
بلوچستان ،سندھ ، پنجاب اور سرائیکی بیلٹ میں قبائلی نظام اپنی پوری بدصورتی کے ساتھ موجود ہے۔ پاکستان بننے کے پچھتر سال کے بعد بھی ان وڈیروں سرداروں چودھریوں اور خانوں کے زیر سایہ رہنے والے بے کس لوگ آج بھی اس ہائی ٹیک ڈیجیٹل دور میں غلام ہیں۔کیوں پاکستان کی قانون ساز اداروں میں ایسی قانون سازی نہیں ہو سکی کہ وہ لوگ جو نسل در نسل ان سرداروں کے خاندانوں کے خدمت گزار ہیں انہیں غیر انسانی سلوک سے آزاد کرنے اور ان کے بنیادی انسانی حقوق بحال کرنے کی کوشش کی جاتی۔ ان سرداروں
مزید پڑھیے



پس قانون : پاکستانی قانون پر برطانوی نوآبادیاتی اثرات

بدھ 22 فروری 2023ء
سعدیہ قریشی
ہوسکتا ہے آصف محمود کی یہ کتاب پڑھنے کے بعد میری طرح آپ پر رائیگانی اور پچھتاوے کے کئی موسم بیت جائیں۔باب چہارم پولیس پاکستان کی یا ملکہ وکٹوریہ کی؟ پڑھتے ہوئے مجھے سادہ لوح بے بے جی یاد آئیں زندگی جنہوں نے دور افتادہ گاؤں میں گزاری وہ پولیس کی وردی میں کسی کو دور سے دیکھ کر ہی خوفزدہ ہوجاتی تھیں۔اس کتاب کو پڑھنے کے بعد آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ پولیس سے واسطہ پڑنا ایک عام آدمی کے لیے آج بھی ڈروانا خواب کیوں ہے ؟کیوں یہاں کے فوک وزڈم محاوروں اور گیتوں
مزید پڑھیے


زمیں کا بوجھ اٹھانے والے

جمعه 17 فروری 2023ء
سعدیہ قریشی
امریکہ میں مقیم پاکستانی مجیب اعجاز نے شناخت ظاہر کیے بغیر ، ترکیہ زلزلے کے فنڈ میں تین کروڑ امریکی ڈالر عطیہ کیے۔اتنی خطیر رقم دینے والے کی شناخت باقاعدہ کھوج لگایا گیا۔سچ ہے اللہ کے کچھ منتخب بندے بظاہر گوشت پوست کے عام انسانوں جیسے ہی نظر آتے ہیں لیکن گمان گزرتا ہے کہ ان کی مٹی فیاضی ہمدردی اور انسانیت کے خاص خمیر سے گوندھی ہوئی ہے ۔ترکیہ میں آنے والے حالیہ زلزلے میں جس طرح الخدمت مصیبت کی اس گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کی مدد کے لئے پیش پیش ہے اس سے بطور پاکستانی دل بہت
مزید پڑھیے


ضیاء محی الدین:ایک کلاس کا آدمی

بدھ 15 فروری 2023ء
سعدیہ قریشی
ضیا محی الدین ہر لحاظ سے کلاسیک شخصیت اور ایک "کلاس" کے آدمی تھے ۔ان کا متنوع تخلیقی وفور فنون لطیفہ کے مختلف منطقوں پر اپنا اظہار کرتا رہا اور دنیا سے داد پاتا رہا ۔ انہوں نے صدا کاری میں معیار قائم کیا ، ہالی ووڈ کی آرٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے پھر سٹیج شو کی بھر پور میزبانی کی، پاکستان میں فنون لطیفہ کے معتبر ادارے بنائے۔کراچی میں ناپا کی بنیاد رکھی اور معیاری تھیٹر کو رواج دیا۔انہوں نے جو کام بھی کیا اس کو ایک اعلی سطح کے معیار تک پہنچایا کہ پھر کوئی دوسرا
مزید پڑھیے


اگر کبھی میری یاد آئے۔۔۔!!

اتوار 12 فروری 2023ء
سعدیہ قریشی
محبت کی نظمیں کہنے والے نے بہار کے دنوں میں رخت سفر باندھ لیا۔امجد صاحب کے حوالے سے بہت سی یادیں در دل پر دستک دیتی ہیں۔ ٹی وی پر ان کے مشاعرے سننا ، خواتین اور شعاع ڈائجسٹ میں چھپنے والی ان کی نظموں کو اپنی ڈائری میں نوٹ کرنا۔پھر پی ٹی وی پر ان کے لازوال ڈراموں سے لطف اٹھانا اسی دور کی بات ہے۔ اپنی پیاری دوست کی سالگرہ پر امجد اسلام امجد کی نظموں کی کتاب تحفہ دینے کو خریدی تو رات بھر بیٹھ کر ساری نظمیں اپنی ڈائری پر کاپی کیں۔ یادوں کے اس ہجوم میں
مزید پڑھیے


محمد علی کا مجرم کون ہے؟

جمعه 10 فروری 2023ء
سعدیہ قریشی
محمد علی کی عمر ساڑھے پانچ سال ہے۔ وہ ایک سرکاری سکول میں پڑھتا ہے۔اس کی ماں گھروں میں کام کرتی ہے اس کا باپ بھی دیہاڑی لگاتا ہے۔ اس کا باپ بیمار رہتا ہے، اس لئے اس کی دیہاڑی دھوپ چھاؤں جیسی ہے کبھی لگتی ہے اور کبھی نہیں۔ محمد علی اپنے باقی بہن بھائیوں سے مختلف ہے اسے پڑھنے کا بہت شوق ہے۔وہ صاف کپڑے پہننا چاہتا ہے۔اپنا منہ روز صابن سے دھونا چاہتا ہے گھر پہ صابن نہ ہو تو وہ شور مچاتا ہے کہ صابن کیوں نہیں ہے۔دوسرے بہن بھائیوں کے برعکس کیک اور بسکٹ بھی
مزید پڑھیے








اہم خبریں