Common frontend top

٩٢ کے نام


سی پیک کے فوائد پر بلوچ عوام کا حق!

پیر 13 نومبر 2023ء
مکری! صوبہ بلوچستان طویل عرصے سے تعلیمی بحران کا شکار ہے۔ بلوچستان کے طلباء اعلیٰ تعلیم کے لیے دوسرے صوبوں میں جاتے ہیں۔ آنے والے دنوں میں بلوچستان کی تعلیم میں بہت زیادہ اصلاحات کی ضرورت ہے۔ مزید یہ کہ گوادر چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کا مرکزی نقطہ ہے، بدقسمتی سے گوادر بنیادی حقوق سے محروم ہے۔ جیسے تعلیم، صحت اور دیگر کی سہولیات کی شدید کمی ہے۔ حال ہی میں قومی اسمبلی سے لاہور میں پاک چائنہ گوادر یونیورسٹی کی تعمیر کا بل منظور کیا گیا جس کی وجہ سے گوادر کے عوام کے حق چھینے کے مترادف
مزید پڑھیے


جامعہ کشمیر ریاست کی قدیم اور عظیم درسگاہ!

پیر 13 نومبر 2023ء
مکرمی !تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے۔ یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے۔ تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول‘کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تعمیر اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور اقتدار کا خیال رکھ سکے۔آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی ‘مظفرآبادریاست کی قدیم اور عظیم درسگاہ ہے۔آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی‘ کنگ عبداللہ کیمپس کا افتتاح جمعہ 4 اگست 2023 ء کو ایک شاندارتقریب میں کیا گیا۔جامعہ کشمیر ایک مثالی ادارہ ہے۔ جس نے ہمیشہ خطہ کی ترقی‘خوشحالی اور خطہ کشمیر
مزید پڑھیے


’’پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی میں ہمارا کردار‘‘

اتوار 12 نومبر 2023ء
مکرمی ! پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے انتہائی خطرے سے دوچار ہے۔ 1999ء اور 2018 ء کے درمیان، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شدید موسم سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر تھا۔پاکستان کئی قدرتی آفات کا شکار ہے، جن میں طوفان، سیلاب، خشک سالی، شدید بارشیں اور زلزلے شامل ہیں۔ سائنسی تحقیق کے مطابق 2022 ء کے تباہ کن سیلابوں میں موسمیاتی تبدیلیوں نے اہم کردار ادا کیا، 2.2 ملین سے زائد گھر تباہ ہوئے اور 13 فیصد صحت کی سہولیات، 4.4 ملین ایکڑ فصلیں، 8000 کلومیٹر سے زیادہ سڑکیں اور دیگر تباہ ہوئے۔
مزید پڑھیے


گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر!

اتوار 12 نومبر 2023ء
مکرمی ! آپ کے اخبار کے توسط سے ملک میں صحت کے بڑھتے ہوئے مسائل کی جانب توجہ مرکوز کروانا چاہتی ہوں۔ ہمارے ملک میں صحت کے مسائل روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں بیماری کے پھیلنے کی ایک بڑی وجہ جگہ جگہ گندگی ہے۔ ٹھیک سے صفائی ستھرائی کا نہ ہونا اور اس میں عوام کا باہر سے غیر معیاری کھانا اور مقررہ وقت پر گلی محلوں میں اسپرے نہ کرنا بھی شامل ہے۔ پاکستان میں بیماریوں کی شرح میں اضا فہ کی ایک اہم وجہ پینے کا ناقص پانی بھی ہے جب کہ اگر ادو یات
مزید پڑھیے


سوشل میڈیا نسل حاضر کی اصل پرورش گاہ!!

اتوار 12 نومبر 2023ء
مکرمی ! سوشل میڈیا اس وقت نسل حاضر کی اصل پرورش گاہ ہے۔ موجودہ نسل مستقبل میں ایک اور طرح کی نسل ہوگی۔ کیونکہ سوشل میڈیا ایک ایسی ماں بن کر ابھری ہے جو اپنے بچوں کو ہر چیز سے الگ اپنے آغوش میں لے لیتی ہے۔ سوشل میڈیا کے نقصانات کاذکر مختلف نفسیاتی ماہرین کر چکے ہیں۔ یہ بچوں کے ذہنوں پر اس قدر منفی اثرات مرتب کرتا ہے کہ کسی بھی چیز پر توجہ اور فوکس کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے۔ سمت کا تعین سلف ہوجاتا ہے اور زہن انتشار و خلفشار کا شکار ہوجاتا ہے۔ یوں ڈپریشن،
مزید پڑھیے



پرامن،آزادانہ اورغیرجانبدارانہ انتخابات

اتوار 12 نومبر 2023ء
مکرمی ! آئندہ انتخابات میں تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو مساوی حقوق اور مواقع فراہم کرنا نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے کیونکہ ایک حقیقی جمہوریت ہی پاکستان کے عوام اور ریاست کے لیے آگے بڑھنے کا مناسب راستہ ہے۔ عوام کا سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا اور آزاد میڈیا کے ذریعے رائے کا اظہار کرنا ہی جمہوریت کی روح ہے۔ آزادانہ، منصفانہ اور مستند الیکشن پر پورے پاکستان میں اتفاق ہے۔ آئین کی دفعہ 4 کے تحت قانون کا تقاضہ بھی یہی ہے کہ مساوی سلوک کیا جانا چاہئے۔ آئین کی دفعہ 17 کے تحت
مزید پڑھیے


تعلیم ہی نہیں تربیت بھی!

اتوار 12 نومبر 2023ء
مکرمی! تعلیم ہمیں معاشرتی حیوان کے درجے سے اٹھا کر اشرف المخلوقات کے درجے پر فائز کرتی ہے۔تاہم تعلیم کی جو تعریف سب سے معتبر مانی جاتی ہے ،وہ ہے کہ تعلیم رویوں کے اندر مثبت تبدیلی کا نام ہے ۔ہم سب کے لیے یہ معمول کا مشاہدہ ہے کہ جب کوئی پڑھا لکھا آدمی بدتمیزی یا اخلاق سے گری ہوئی حرکت یا بات کرے ،تو ہم سب اسے یہ کہتے ہیں کہ آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا ،آپ تو پڑھے لکھے ہو۔قانون کی تعلیم حاصل کر کے قانون شکنی کرنا اور قانون کا تماشا بنانا ہمارے
مزید پڑھیے


سموگ کے انسانی صحت پہ اثرات

اتوار 12 نومبر 2023ء
مکرمی ! پاکستان میں نومبر کے شروع ہوتے ہی ہر طرف سموگ کے بادل منڈلانے لگتے ہیں۔ اس دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنا اور محفوظ رہنا ضروری ہے۔ سموگ سے سانس کے مسائل، آنکھوں میں جلن، اور دمہ کی بڑھتی ہوئی علامات جیسے صحت کے مختلف خطرات ہو سکتے ہیں۔ یہ پودوں اور فصلوں کو نقصان پہنچاتا ہے، اور تیزابی بارش کا باعث بن سکتا ہے۔ صاف ہوا کو ترجیح دینا اور سموگ کی سطح کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرنا ضروری ہے۔ سموگ کی سطح کو کم کرنے کے لیے، ہم گاڑیوں کے اخراج کو کم
مزید پڑھیے


موبائل فون ایک عفریت !

هفته 11 نومبر 2023ء
مکرمی ! موبائل فون ہماری زندگی کا جزوِ لاینفک بن گیا ہے۔ دیکھا جائے تو موبائل فون نے ایک عفریت کی طرح بہت سی سائنسی ایجادات اور سہولیات کو نگل لیا ہے۔ کیمرا، وڈیو کیمرا، ریڈیو، ٹی وی، ڈی وی ڈی، وی سی آر، سینما، گھڑی، ٹیپ ریکارڈر، بلڈ پریشر مشین، شوگر ٹیسٹ کرنے کی مشین کے علاوہ دوسرے کئی قسم کے آلات اس چھوٹے سے گیجٹ میں سما گئے ہیں۔ اس نے خط و کتابت کو قصہ پارینہ بنا دیا ہے۔ ای میل کی سہولت نے ڈاک کی ترسیل کو انتہائی تیز رفتار، آسان اور سستا ترین بنا
مزید پڑھیے


ڈمپروں کی وجہ سے فضائی آلودگی میں مزید اضافہ !

هفته 11 نومبر 2023ء
مکرمی ! پنڈی بھٹیاں شہر کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے شہر کی فضا ہروقت آلودہ رہتی ہے جس سے شہری سانس اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں شہر کی ٹوٹی سڑکوں پر جب ٹریفک پولیس کی مبینہ غفلت اور کرپشن کی وجہ سے جب ییوی ٹریفک جن میں زیادہ تعداد ڈمپرز کی ہوتی ہے تو ان کی تیز رفتاری کی وجہ سے فضائی آلودگی میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے جس سے سانس لینا بھی دشوار ہوجاتا ہے شہر کی ٹوٹی سڑکیں اب کھنڈرات کا منظر پیش کرتی ہیں۔ نلکہ اسٹاپ چنیوٹ
مزید پڑھیے








اہم خبریں