Common frontend top

سعدیہ قریشی


اسرائیل میں یہودی بنیاد پرستی


کالم کے گزشتہ حصے کا اختتام یہودیت کے بنیاد پرست فرقے ہیریڈم کے حوالے سے ہوا تھا ۔ہیریڈم عبرانی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے خدا سے ڈرنے والے۔کتاب میں درج ہے کہ یہ ان یہودی بنیاد پرستوں کا نام ہے جو جدید ایجادات کو قبول نہیں کرتے۔انہوں نے اپنے لیے عجیب و غریب قانون بنا رکھے ہیں جس پر یہ آج بھی عمل پیرا ہیں۔ اپنے اخبارات نکالتے ہیں، ان کے ایک بڑے مشہور اخبار کا نام ہاشوا ہے جو ہیریڈم کے انتہا پسندانہ نظریات کی ترویج کرتا ہے۔ہیرڈم سادہ لباس پہنتے ہیں، زیادہ تر وہ سیاہ
جمعه 08 دسمبر 2023ء مزید پڑھیے

اسرائیل میں یہودی بنیاد پرستی

بدھ 06 دسمبر 2023ء
سعدیہ قریشی
اس کتاب کے مصنف دو یہودی دانشور ہیں اور انسانی حقوق کے علمبردار اسرائیل شحاک اور نارٹن میزونسکی ہیں۔یہ نہایت اہم کتاب معروف دانشور لکھاری فرخ سہیل گوئندی کے اشاعتی ادارے جمہوری پبلکیشنز سے شائع ہوئی ہے جو اسرائیل میں یہودی بنیاد پرستی اور اسرائیل میں نقل مکانی کرنے والے مذہبی یہودیوں کی سرگرمیوں کو بے نقاب کرتی ہے کہ وہ کس طرح وہاں کی سیاست میں اپنا اثر قائم کیے ہوئے ہیں۔اس کے پیش لفظ میں فرخ سہیل گوئندی نے لکھا ہے کہ مغربی پالیسی سازوں دنیا میں اس خیال کو راسخ کرنے میں کوئی کسر نہیں
مزید پڑھیے


یاد کے بے ترتیب منظر۔۔!

اتوار 03 دسمبر 2023ء
سعدیہ قریشی
برسوں کے بعد میں اس ننھیالی گلی کے سامنے کھڑی تھی۔یادوں کے کتنے ہی دھند آلود منظر تصویروں کے بے ترتیب ڈھیر کی صورت میرے سامنے پڑے تھے۔خانپور سے گوجرانوالہ تک ریل گاڑی کا سفر۔ پھر سٹیشن سے تانگے کی سواری پر بیٹھنا کوچوان کاسفری سامان کے نگ احتیاط سے گن کر تانگے کے آگے اور پیچھے سیٹوں کے نیچے گھسیڑنا۔سٹیشن سے مختلف سڑکوں سے گزرتا ہوا محلہ بختے والا کی گلی قاضیاں کے سامنے تانگے کا رکنا۔جیسے جیسے ننھیالی گھر قریب آنے لگتا ہم سب کے چہرے خوشی سے دمک رہے ہوتے۔ کشادہ سڑک کے ساتھ ہی ایک گلی
مزید پڑھیے


فقط آنسو…!

اتوار 29 اکتوبر 2023ء
سعدیہ قریشی
خون خوار لال شعلے آسماں تک بھڑکتے ہوئے تھے میری فلسطینی ماں موت خوف اور سہم کے کالے سایوں میں ڈر سی گئی تھی میں کہ اپنی ماں کے وجود سے بندھا اس خوف اور وحشت سے گھبرا کر وقت سے پہلے اس ہولناک دنیا میں وارد ہوا جہاں اربوں ڈالرز کا بارود بچوں کے کھلونوں، ان کی دودھ سے خالی بوتلوں اور ان کے نرم و نازک بدنوں پر گرایا جا رہا ہے ……… میں وقت سے پہلے پیدا ہوا میں ایک ایسے ہسپتال کے انکیوبیٹر میں رکھا گیا جس کی دیواریں بمباری میں ڈھے چکی ہیں ڈاکٹروں کے
مزید پڑھیے


ایک غیر معمولی شخصیت!

جمعه 27 اکتوبر 2023ء
سعدیہ قریشی
آٹھ برس کی عمر میں جب زندگی ابھی بچپنے کی دہلیز پر تھی ان کی آنکھوں کی بینائی جانے لگی۔نظر اگرچہ پہلے بھی کافی کمزور تھی مگر آٹھ برس کی عمر میں منظر کے رنگ اور روشنی پر ایک سرمئی اندھیرا غالب آگیا۔وہ اپنے والدین کے بڑے بیٹے تھے۔آس پڑوس کے لوگوں اور رشتہ داروں نے والدین کو کہنا شروع کر دیا کہ آپ کا بیٹا تو نابینا ہو گیا ہے اب یہ بھیک مانگ کر زندگی گزارے گا ۔ یہ سانحہ کیا کم تھا کہ کہ کچھ عرصے کے بعد ان کے دوسرے اور تیسرے بھائی کی بینائی
مزید پڑھیے



لہو لہان فلسطین اور میچ ہارنے کا غم

بدھ 25 اکتوبر 2023ء
سعدیہ قریشی
کرکٹ میچ سے مجھے کوئی دلچسپی نہیں۔پہلے کہیں پڑھا تھا کہ کسی کا اچھا کھیل دیکھنے سے بہتر ہے کہ برا کھیل خود کھیل لیا جائے۔ کوئی بھی کھیل جو گھنٹوں آپ کسی سکرین کے سامنے بیٹھ کر دوسروں کو کھیلتے ہوئے دیکھتے ہیں اس سے بہتر ہے کہ آپ خود کسی سرگرمی اور کسی ایکٹیوٹی میں مصروف ہو جائیں۔ پاکستانیوں میں کرکٹ ایک ایسا کریز ہے جس میں لوگ گھنٹوں ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر صرف اپنا وقت ہی ضائع نہیں کرتے قیمتی احساسات اور جذبات بھی اس چیز پر ضائع کر دیتے ہیں جس کا حاصل حصول
مزید پڑھیے


آہ…میرے فلسطینی بچے!!

اتوار 22 اکتوبر 2023ء
سعدیہ قریشی
اسرا غزہ میں رہنے والی 30 سالہ ماں ہے جو غزہ کی لاکھوں ماؤں کی طرح جنگ کے جہنم سے گزر رہی ہے جس کے دو بچے ہیں آٹھ سالہ بیٹی اور دو سالہ بیٹا۔ وہ کہتی ہے کہ میں اپنے بچوں کے خوف سے پگھلتے ہوئے چہرے نہیں دیکھ سکتی ہم ایک جہنم میں رہ رہے ہیں۔ بچے ذہنی مریض بن چکے ہیں دن میں کئی بار انہونی کے خوف سے الٹیاں کرتے ہیں۔ 1949ء کے جنیوا کنونشن کے مطابق بچوں کو جنگ میں مارنا یا نقصان پہنچانا جنگی اصولوں کے خلاف ہے۔ ایسے اعلی اخلاقی اصول صرف کتابوں میں لکھنے
مزید پڑھیے


تم ہی کرتے ہو قتل کا ماتم تمہیں تیر و تفنگ بانٹتے ہو !

جمعه 20 اکتوبر 2023ء
سعدیہ قریشی
ہر گزرتے دن کے ساتھ غزہ میں اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں انسانی المیہ بڑھتا جا رہا ہے۔اسرائیلی وحشیوں نے غزا کے ہسپتال پر منگل کے روز بدترین بمباری کی یہ غزہ کا کرسچن ہسپتال ہے جس کا نام الاھلی بیپٹسٹ ہاسپٹل ہے۔موقع پر ہی 300 فلسطینی شہید ہو گئے مگر اب تک کی اطلاعات کے مطابق شہداء کی تعداد 800 تک پہنچ چکی ہے۔زیادہ وہی ہیں جو پہلے ہی بیمار اور زخمی تھے اور اپنا علاج کرانے کے لیے ہسپتال میں موجود تھے۔اور دوسرے جو ان کے تیمارداروں کی حیثیت سے ہسپتال
مزید پڑھیے


ہمیں اپنے آباء سے کوئی نسبت ہے ؟

بدھ 04 اکتوبر 2023ء
سعدیہ قریشی
صدیوں پہلے عباسیوں کے عروج کا زمانہ ہم پہ حیرت کے کئی در وا کرتا ہے۔ زراعت پر پورے سائنسی انداز میں توجہ دی جا رہی تھی۔اسی طرح صنعت و حرفت پر عباسیوں نے بڑی بھر پور توجہ دی۔ یہاں تک کہ جنگی جہاز بنا ڈالے۔ اس دور کو اپنے تصور میں لائیے کہ جب ابھی علم طب کی بنیاد رکھی جا رہی تھی ۔کیمیا کی بنیاد رکھی جا رہی تھی، مشینیں نہیں تھیں۔ یورپ اس وقت اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا لیکن ادھر عباسیوں نے صنعت و حرفت میں شاندار ترقی
مزید پڑھیے


مسلمانوں کی سیاسی تاریخ :چند تاثرات

اتوار 01 اکتوبر 2023ء
سعدیہ قریشی
تاریخ الاسلام السیا سی مصر کے ممتاز فاضل تاریخ دان ڈاکٹر حسن ابراہیم حسن کی تصنیف ہے جسے اردو میں علیم اللہ صدیقی نے مسلمانوں کی سیاسی تاریخ کے نام سے ترجمہ کیا ہے۔ان دنوں یہ کتاب زیر مطالعہ ہے۔ ڈاکٹر حسن ابراہیم حسن کے وقیع کام کی یہ جلد دوم ہے جس میں عباسیوں کے دور کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ ایک طرف مسلمانوں کی تاریخ باہمی سازشوں یورشوں اور تخت کے لیے اپنوں ہی کی دشمنی سے بھری ہے تو دوسری طرف علم و ہنر اور خوشحالی سے چمکتے ہوئے بے مثال ادوار بھی دیکھنے
مزید پڑھیے








اہم خبریں